اپریل کرنٹ اکائونٹ خسارہ 62 کروڑ ڈالر رہا:سٹیٹ بنک
کراچی(آئی این پی)سٹیٹ بنک آف پاکستان نے اپریل کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی رپورٹ جاری کردی۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 62 کروڑ ڈالر رہا جب کہ درآمدات 6 ارب ڈالر اور برآمدات 3 ارب 15 کروڑ ڈالر رہیں۔رپورٹ کے مطابق خدمات کا خسارہ 38 کروڑ، آمدن کھاتے کا خسارہ 61 کروڑ ڈالر، اپریل کی ترسیلات 3 ارب 12 کروڑ ڈالر رہیں۔انہوں نے کہاکہ 10 ماہ کی برآمدات 26 ارب 85 کروڑ ڈالر رہیں، 10ماہ میں ملکی درآمدات 59 ارب ڈالر سے زائد رہیں اور 10 ماہ کا تجارتی خسارہ 32 ارب 94 کروڑ ڈالر ہے۔