عبداللہ خان سنبل ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ‘علی سرفراز حسین چیئرمینپی اینڈ ڈی تعینات‘ آصف بلال کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت
لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللّٰہ خان سنبل کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا اور سیکرٹری ہاؤسنگ علی سرفراز حسین کو چیئرمین پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا، چیئرمین پی آئی ٹی بی آصف بلال لودھی سے عہدے کا چارج واپس لیکر محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی علی سرفراز حسین کو 3ماہ یا باقاعدہ تعیناتی تک چیئرمین پی آئی ٹی بی کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا۔ کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن سید بلال حیدر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کئی گئی ہے۔