شیر سے پنجاب چھننے کا خواب چکنا چور ہو گا: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے 25 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا بھی ردعمل سامنے آ گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کچھ بھی کر لے، انشاء اللہ شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجابیوں کو اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے جس کا حساب وہ انتخابات میں چُکتا کر دیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہو گی مگر کہاں۔