• news

کنیئرڈ کالج برائے خواتین میں تیسری سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس 

لاہور(لیڈی رپورٹر) کنیئرڈ کالج برائے خواتین میں تیسری سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے سوشل سائنسز اینڈہیومینٹیز منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی محققین اور سکالرز کو اپنی تازہ ترین تحقیق پر تبادلہ خیال اور اشتراک کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ کانفرنس میں ریورنڈ ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، وائس پرنسپل ڈاکٹر نکہت خان، ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ ، ڈاکٹرغزالہ یعقوب کے علاوہ بین الاقوامی دانشوروںڈاکٹر ایوی ایلیانہ، ڈاکٹرنگری ملنگ، ڈاکٹر کرسٹینا مینیگازی، ایوئی ایلیانا، ڈاکٹر سید عرفان حیدر، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر ذوالفقارعمرانی ودیگر شامل تھے ۔ کانفرنس میں 35 سے زائد قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے 300 سے زائد مقالے پیش کئے گئے ۔ اختتامی سیشن میں شرکاء میں سر  ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پرطالبات کے مابین پوسٹر کمپی ٹیشن ، فوڈ کمپی ٹیشن بھی منعقد ہوئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن