چاول کی کاشت قریب،نہروں میں پانی چھوڑا جائے: منصور احمد خان
علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) علاقہ کی نہروں میں پانی چھوڑا جائے تاکہ چاول کی پنیری اور فضل کاشت کرنے میں پریشانی نہ ہو رانا منصور احمد خان کا حکومت سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق چاول کی فصل کاشت کرنے کا موسم بالکل قریب ہے اور کاشتکار دھان کی پنیری لگانے کیلئے کھیت تیار کر رہے ہیں لیکن ابھی تک بڑے راجباہوں میں پانی نہیں چھوڑا گیا علاقہ سیدنگر کے جدت پسند کاشتکار رانا منصور احمد خان نے مطالبہ کیا ہے سیدنگر مائینر میں فوری پانی چھوڑا جائے کیونکہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو مہنگا ڈیزل اور مہنگی بجلی استعمال کرنی پڑ رہی ہے جس سے فصل کے اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا۔