• news

مخلوق اللہ کی خدمت عظیم عبادت ہے:میاں ذکراللہ مجاہد

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدرگورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ گذشتہ 4 سالوں میں ادویات کی قیمتوں 400 فیصد اضافہ ہو ا جو عام آدمی اور غریب پر سراسر ظلم ہے۔ لوگ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم حکمرانوں کو دوہائیاں دے رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات عوام کیلئے خواب بن کررہ گئی ہیں۔ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ثریا عظیم ہسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ مخلوق اللہ کی خدمت عظیم عبادت ہے۔ثریا عظیم ہسپتال 100 فیصد ویلفیئر کا ادارہ اور غریب مریضوں کا مثالی ہسپتال ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری گورننگ باڈی افتخار احمد چوہدری، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر محمود اختر رانا، فیاض احمد فیضی ، واجد عباسی، محمد عثمان، مسز حرا، علی زاہد سمیت دیگر ذمہ داران موجود ہیں۔ اجلاس میں ثریا عظیم ہسپتال کے جاری اور نئے پروجیکٹ،ہسپتال کے انتظامی امور، مریضوں کے علاج معالجہ اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن