سولر ایکسپو کے دوسرے دن عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی
لاہور(کامرس رپورٹر) ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری سولر ایکسپو کے دوسرے دن سولرانرجی سے وابستہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جس میں تجارتی و رہائشی صارفین نے سولر انرجی سے متعلق گہری دلچسپی ظاہر کی،شرکاء کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل سولرانرجی میٹ کے پلیٹ فارم سے رینیوایبل انرجی سے متعلق آگاہی ملی ہے۔