• news

حکومت سیاسی انتشار کم کرنے کیلئے کل جماعتی کانفرنس بلائے:شاداب رضا نقشبندی

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے گزشتہ روز کہا ہے کہ حکومت بڑھتا ہوا سیاسی انتشار کم کرنے کیلئے کل جماعتی کانفرنس بلائے۔ ملک کے بڑوں کو ملک وقوم کی خاطر بڑا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی سا  لمیت اور خود مختاری کو لاوارث نہیں چھوڑا جاسکتا۔ آئین و قانون اور انصاف کی بالا دستی قائم کرنا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن