• news

ساہیوال: گھر میں سوئی ماں بیٹی پر تیزاب پھینک دیا گیا‘ دونوں جھلس گئیں 


ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) گھر میں سوتے ہوئے ماں بیٹی پر  نامعلوم  ملزموں  نے تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے لاہور کے ہسپتال میں ریفر کردیا۔ ڈی پی او نے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔
 تھانہ بہادر شاہ کی حدود موضع بھونی میں غلام عباس کی بیوی عابدہ بی بی اور اس کی 7سالہ بیٹی تانیہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ نامعلوم ملزموں نے تیزاب پھینک دیا  جنہیں فوری طور پر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس تھانہ بہادر شاہ نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے تیزاب گردی کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم تشکیل دیکر تفتیش کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب پولیس نے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔  

ای پیپر-دی نیشن