• news

سنٹرل کنٹریکٹ میں ماہوار وظیفہ بڑھا رہے ہیں: رمیز راجہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں ماہوار وظیفہ بڑھا رہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کنڈیشنگ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی، دوران ملاقات رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آئندہ سیزن بہت اہم ہے، چاہتا ہوں آپ بلا خوف کرکٹ کھیلیں، سکلز اور ڈسپلن ہی ہمارا بنچ مارک ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ رول ماڈلز ہیں، ہمیشہ آپ کو عزت دیں گے،سنٹرل کنٹریکٹ میں ماہوار وظیفہ بڑھا رہے ہیں، ملک بھر میں پچز بنا رہے ہیں، آسٹریلیا سے کیوریٹر کو بھی بلارہے ہیں، میرے دروازے ہمیشہ آپ کیلئے کھلے ہیں۔ کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کو بورڈ روم میں بلایا گیا جہاں رمیز راجہ نے آنے والے میگا کرکٹ سیزن سے قبل ان کیساتھ بات چیت کی۔ انہوںنے کہا کہ جلد ہی سنٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کیا جائیگا۔ آپ میرے پاس کوئی بھی چیز لے کر آسکتے ہیں اور میں آپ کیلئے حاضر ہوں گا۔واضح رہے کہ کنڈیشننگ کیمپ میں اس وقت 60 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔  

ای پیپر-دی نیشن