• news

 بورسیا ڈورٹمنڈ نے ہیڈ کوچ مارکو روز کی ایک سیزن کے بعد ہی چھٹی کراد ی 


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بورسیا ڈورٹمنڈ نے مارکو روز کو ایک سیزن کے بعد ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ شامل ہونے کے بعدروز  ڈورٹمنڈ کو بنڈس لیگا میں دوسرے نمبر پر لے گئے جو چیمپئن بائرن میونخ سے آٹھ پوائنٹس پیچھے ہے۔وہ چیمپئنز لیگ اور یوروپا لیگ دونوں سے باہر ہو گئے اور دوسرے درجے کے سینٹ پاؤلی کے ہاتھوں جرمن کپ سے باہر ہو گئے۔ڈورٹمنڈ نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں مستقبل کی کوچنگ ٹیم کی تشکیل" پر تبادلہ خیال کریں گے۔روز 47 گیمز کیلئے انچارج تھے، 27 جیتے اور 16 ہارے۔

ای پیپر-دی نیشن