• news

ترقی کیلئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی وقت کی اہم ضرورت: حمزہ شہباز


لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے سندس فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ تھیلیسیمیا کا شکار بچے قوم کے بچے ہیں۔ دوسروں کے دکھ درد بانٹنے والے دین اور دنیا دونوں کماتے ہیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ’’گولڈن مین‘‘ کو وزیراعلیٰ آفس میں اپنا مہمان بنا لیا۔ حمزہ شہباز نے ’’گولڈن مین‘‘ کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ’’گولڈن مین‘‘ سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے ’’گولڈن مین‘‘ سے منفرد کام اپنانے کی وجہ دریافت کی۔ ’’گولڈن مین‘‘ کی خواہش پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس کی شرٹ پر آٹو گراف دیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ پنجاب میں جہاں چاہیں کام کریں کوئی نہیں روکے گا۔ آپ جیسے محنتی نوجوانوں پر فخر ہے۔ ہم آپ جیسے محنتی نوجوان کی ہرممکن مدد کریں گے۔ حمزہ شہباز کی زیرصدارت اجلاس میں احسن اقبال نے بھی شرکت کی۔ لوکل گورنمنٹس سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹس کو اختراعات کے ذریعے عوام دوست ہونا چاہئے۔ عوام کو نچلی سطح پر اچھی خدمات کی فراہمی میں بلدیاتی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گراس روٹ لیول پر ترقی کے لئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حمزہ شہباز نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 71 برس مکمل ہونے پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی اقوام عالم میں خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان مثالی معاہدے ہوئے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن