سیاسی بنیادوں پر ایک سال میں پانچ تبادلے، چیف افسر بلدیات نے عدالت سے رجوع کرلیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) محکمہ بلدیات کے گریڈ 20 کے چیف افسر سردار نصیر احمد نے سیاسی بنیادوں پرایک سال میں 5 مرتبہ تبادلہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ 23 مئی کو سماعت کریں گے۔ درخواست میں مئوقف اپنایا گیا ہے کہ اپریل دوہزار اکیس سے اب تک 5 مرتبہ تبادلہ کر دیا گیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 187 کے تحت دوسال سے قبل تبادلہ نہیں کیا جا سکتا۔ 21 اپریل 2021ء کو لاہور سے ڈائریکٹر کمپلینٹ اینڈ انکوائری لگا دیا گیا۔ جون میں گریڈ 20 میں ترقی کے بعد جولائی 2021ء میں ڈائریکٹر سی اینڈ ڈبلیو کی سیٹ اپ گریڈ کر کے وہاں تعینات کر دیا گیا۔ 22 اکتوبر 2021ء کو تبدیل کر کے چیف افسر لاہور تعینات کر دیا گیا، 17 دسمبر 2021ء کو تبدیل کر کے لاہور سے چیف آفیسر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ 30 دسمبر کو راولپنڈی سے تبدیل کرکے چیف افسیر ساہیوال تعینات کر دیا گیا، 3 جنوری 2022ء کو محمد کاشف کو بھی بطور چیف افسر ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔ 30 دسمبر 2021ء کو راولپنڈی سے ساہیوال تبادلہ کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا کہ تبادلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
رجوع کر لیا