Iمحکمہ داخلہ سندھ کا نمرہ کاظمی کی بازیابی کیلئے پنجاب حکومت کو خط
کراچی (نیوز رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے نمرہ کاظمی کی بازیابی کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا۔سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر ڈی آئی جی ایسٹ کی سفارش پر محکمہ داخلہ سندھ نے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا ھے کہ نمرہ کاظمی کو بازیاب کرواکر سندھ ہائی کورٹ میں پیش کرنا ہے۔ سندھ پولیس نے نمرہ کاظمی کو بازیاب کروا کروانے کے لئے جمشید کوارٹرز پولیس کے تفتیشی افسر علی اکبر ، اے ایس آئی نثار احمد ، لیڈز پولیس سدرہ اشرف پر مشتمل پولیس پارٹی تشکیل دے دی ہے۔ پولیس پارٹی محکمہ داخلہ سندھ کی خط کے بعد نمرہ کاظمی کو بازیاب کروانے کے لئے پنجاب روانہ ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی کو 25 مئی تک ہر صورت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ سندھ پولیس نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا ھے کہ نمرہ کاظمی کی ڈیرا غازی خان کے علاقے تونسہ شریف میں موجودگی کی اطلاع ہے۔
نمرہ کاظمی بازیابی