Iمنکی پاکس کے پھیلائو کا سلسلہ جاری‘ یورپ کے مزید 3 ممالک میں کیسز کی تصدیق
پیرس/ برلن(آئی این پی)یورپ کے مختلف ممالک میں منکی پاکس کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور 20 مئی کو فرانس، بیلجیئم اور جرمنی نے اولین کیسز کو رپورٹ کیا ہے۔فرانس میں پہلا کیس پیرس میں شامل ایل۔دو۔ فرانس نامی علاقے میں سامنے آیا۔ جہاں 29 سالہ شخص میں اس کی تشخیص ہوئی۔فرانسیسی حکام نے بتایا کہ اس شخص نے کسی ایسے ملک میں سفر نہیں کیا تھا جہاں منکی پاکس کاوائرس گردش کررہا ہے۔اس کے علاوہ جرمنی کی مسلح افواج کے مائیکرو بائیولوجی انسٹی ٹیوٹ نے ایک مریض میں اس بیماری کی تصدیق کی۔بیلجیئم میں 2 افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔