Iمدھیہ پردیش: بھارتی غنڈوں نے مسلمان ہونے کے شبہ میں معمر شخص کو مار ڈالا
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ)مدھیہ پردیش،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈوں کے بہیمانہ تشدد سے 65 سالہ بزرگ شہری ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے نمیچ میں 15 مئی سے ذہنی طور پر معذور گمشدہ بزرگ شہری کی لاش مل گئی۔ 65 سالہ بھنور لعل جین راجستھان میں مذہبی میلے میں کھو گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری کو دو سے زائد افراد نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پولیس نے لواحقین کے حوالے کردیا۔اس سلسلے میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص بار بار بزرگ شہری سے پوچھتا ہے کہ تمہارا نام محمد ہے؟ اپنا پورا نام بتائو؟ کارڈ دکھائو۔جس پر ذہنی طور پر معذور کچھ بتانے سے قاصر نظر آتے ہیں اور مار پیٹ کرنے والے شخص سے پیسے لیکر چھوڑنے کی درخواست کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معمر شخص کی شناخت بھنور لال کے طور پر ہوئی۔
تشدد سے ہلاک