• news

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، احد چیمہ احتساب عدالت پیش

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج ساجد علی اعوان نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت کی۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ نیب کے گواہ یاسر شبیر نے ملزم کے اثاثہ جات سے جرح کیلئے پیش ہوئے۔ نیب پراسکیوٹر اسد اللہ ملک نے گواہ کو پیش کیا۔ نیب میں دائر ریفرنس کے مطابق احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے، انکے اثاثہ جات کی مارکیٹ اربوں روپے کے قریب ہے۔ احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں، انکے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو 600 ملین کے قریب ہے۔ گواہ یاسر شبیر کے بیان پر جزوی جرح مکمل کی گئی۔ گواہ یاسر شبیر کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا۔ عدالت نے مزید سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی۔
احد چیمہ

ای پیپر-دی نیشن