• news

اردگان کا سیکرٹری نیٹو کو فون، سویڈن، فن لینڈ کی شمولیت پر تحفظات

انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے نیٹو اتحاد میں سویڈن اور فن لینڈ کی شمولیت کے معاملے پر نیٹو سیکرٹری جنرل سٹولسٹن برگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ کو دہشت گر دی اور دیگر مسائل پر تعاون کرنا ہوگا۔ دونوں کے تعاون تک نیٹو میں ان کی شمولیت کو مثبت نظر سے نہیں دیکھیں گے۔ ترکی نیٹو کی اوپن ڈور پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ سٹولسٹن برگ نے کہا کہ نیٹو کے تمام اتحادی ممالک کے سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ نیٹو میں کسی بھی مسئلے کیلئے بات چیت کی ضرورت ہے۔
اردگان فون

ای پیپر-دی نیشن