Iپانی بحران سنگین ‘ارسا نے سندھ سمیت چاروں صوبوں کے سیکرٹریز آبپاشی کو خط لکھ دیا
اسلام آباد(آئی این پی)پانی کی تقسیم کے ادارے ارسا نے پانی کی شدید قلت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ پانی کم سے کم استعمال کریں، بارشیں نہ کی وجہ سے پانی کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچنے اور پانی کے ذخائر ختم ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے، تربیلا ڈیم 24 سے 48 گھنٹے میں ڈیڈ لیول پر پہچ جائیگا۔ارسا نے بتایا کہ سندھ میں 10 سے 12 دن کے اندر پانی شدت اختیار کر جائے گا۔ارسا نے سندھ سمیت چاروں صوبوں کے آبپاشی سیکریٹریز کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے کہ سندھ میں مجموعی طور پر پانی کی کمی54 فیصد ہوگئی ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی کمی 74 فیصد، سکھر بیراج پر 36 فیصد اور کوٹری بیراج پر پانی کی کمی 76 فیصد ہے۔خط میں مزید بتایا کہ نارا کینال،روہڑی کینال میں پانی کی کمی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔
ارسا خط