• news

Iآسٹریلیا: الیکشن میں اپوزیشن کامیاب‘ وزیراعظم موریسن نے شکست تسلیم کر لی

کینبرا (نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلیا کے پارلیمانی انتخابات اپوزیشن نے جیت لئے ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 151 رکنی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی نے 72 سیٹیں حاصل کر لیں۔ پارلیمنٹ میں اکثریت کیلئے 76 سیٹیں درکار ہیں۔ لیبر پارٹی کو حکومت سازی کیلئے دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا ہو گا۔ لیبر پارٹی کو گرین پارٹی یا آزاد ارکان سے رابطہ کرنا ہو گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق لیبر پارٹی ارلی ووٹ کاؤنٹنگ کی بنیاد پر اب بیھ حکومت بنا سکتی ہے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے الیکشن میں شکست تسلیم کر لی اور کہا کہ لیبر پارٹی جیتی نظر آ رہی ہے۔ انتھونی البائیز کو مبارک دی ہے۔
الیکشن
  

ای پیپر-دی نیشن