شفیق آباد: مسلم ٹائون میں 5لاکھ 10 ہزار کا ڈاکہ
لاہور(نامہ نگار) شہرکے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤںنے شفیق آباد کے علاقے میںجمیل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 6لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون ا ور دیگر سامان، مسلم ٹاؤن کے علاقے میںواجد اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 5لاکھ 10 ہزار مالیت ہزار روپے ما لیت کی نقد ی، زیورات او ر موبائل فون، بادامی باغ کے علاقے میں اجمل سے 3 لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک کے علا قے میں تنویر اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر3لاکھ 23 مالیت، ہزار روپے مالیت کی نقد ی، زیورات او ر موبائل فو ن، سمن آباد کے علاقے میں اختر سے2لاکھ اور موبائل فون ، مانگا منڈی میں منتظر سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون ، ساندہ کے علاقے میں عامر سے ایک لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں ڈاکو اسلم سے ایک لاکھ 4ہزار نقدی اور موبائل فون، مزنگ میں ساجد سے 55ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، جوہر ٹائون میں تنویر سے 34ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ ۔چوروں نے کاہنہ کے علاقے میں خرم کے گھر کے4 ساڑھے لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے وحدت کالونی، داتا دربار، مصری شاہ اورگارڈن ٹاؤن کے علاقوں سے 4 کاریں ، شفیق آبادکے علاقے سے رکشہ جبکہ لوہاری، باغبانپورہ، لٹن روڈ، سمن آباد، گجر پورہ، راوی روڈ، بھاٹی گیٹ، وحدت کالونی، لیاقت آباد اور بادامی باغ کے علاقوں سے10موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔
ڈاکے