سلامتی کونسل میں کشمیر کیلئے ایک بار پھر بھٹو کی آواز گونج اٹھی،چوہدری یاسین
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں کشمیر کیلئے ایک بار پھر بھٹو کی آواز گونج اٹھی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے عظیم نانا اور عظیم والدہ کی یاد تازہ کر دی ہے۔ میڈیا آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری یاسین نے کہا کہ سلامتی کونسل میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب کشمیری عوام کے دل کی آواز ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف موثر آواز اٹھائی۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ کشمیری عوام کو رائے شماری کا حق دینے سے اس خطے میں امن بھی بحال ہوگا اور خوشحالی بھی آئے گی۔
،چوہدری یاسین