گجرات:گھریلو جھگڑے پر 2 حاملہ بیویوں کو پھندا دے کر قتل کردیا گیا
گجرات ( نامہ نگار) مختلف واقعات میں شوہروں نے گھریلو جھگڑے پر 2 حاملہ بیویوں کو گلے میں پھندا دے کر ہلاک کر دیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ بڑیلہ شریف میں خاتون مسمات صوبیہ بی بی جو کہ 7 ماہ کی حاملہ تھی کو اس کے خاوند زاہد جاوید نے دیگر اہل خانہ سے مل کر گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ جبکہ تھانہ لاری اڈہ کے علاقہ گڑھی احمد آباد میں 23 سالہ لڑکی مسمات اقصیٰ زمان جو کہ 6 ماہ کی حاملہ تھی کو اس کے شوہر عبداللہ نے دیگر اہل خانہ سے مل کر گلے میں پھندا دے کر ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔
2 بیویاں قتل