باغبانپورہ میں خاتون قتل‘ خودکشی کی‘ سسرال: پھندا لگایا گیا: ورثاء
لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقے میں گھر سے24سالہ خاتون کی گلے میں پھندا لگی نعش ملی ہے۔ سسرال والوں کا کہنا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ اسے گلے میں پھندا دے کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمود بوٹی میں گھر سے24 سالہ سلمیٰ کی گلے میں پھندا لگی نعش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ 24 سالہ سلمی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے فرانزک کی ٹیم کی مدد سے موقع سے شواہد اکھٹے کر کے قتل اور خودکشی سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔
خاتون قتل