پاکستان آکر بہت خوش ، مقا بلہ ٹف ، اچھی کر کٹ کھلیں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو نے کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، سیریز میں دلچسپ اور بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے ،میں ذاتی طور پر پہلی بار پاکستان آئی ہوں یہاں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا،ہماری ایک کھلاڑی کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں آسکی،سری لنکا کے حالات بہتر ہونے کے خواہاں ہیں۔ یہاں کا موسم گرم ہے،لیکن ہماری کھلاڑی سیریز کیلئے پرامید ہونے کیساتھ پرجوش اور پرعزم ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا رشتہ ہے،سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،ہماری ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جن پر ہمارا انحصارہوگا۔پاکستان کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں،ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان سخت حریف ثابت ہوگا‘ پاکستان اور سری نکا کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات ہیں ،ہمارے پاس سینئرزاور جونیئرزکا اچھا کامبی نیشن ہے، کافی وقت سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور اور ون ڈے میچز نہیں کھیل رہے۔ امید ہے ہماری قوم بحران سے نکل آئیگی اور آنے والے وقت میں ہمارے ملک کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم اسے شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیمز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 24، دوسرا 26 جبکہ تیسرا 28 مئی کو کھیلا جائیگا۔