• news

الیکشن ہماری مرضی سے ہوگا، خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کرانے کا اختیار ہمارا ہے جو مرضی کر لیں الیکشن تب ہوگا جب ہم چاہیں گے۔ عمران خان کو الیکشن کے بارے میں ڈکٹیٹ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ ہم خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے۔ 25 مئی کو عمران خان کا مارچ گورنمنٹ، آئی ایم ایف مذاکرات سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ لانگ مارچ سے نمٹنے اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ غنڈہ گردی روکنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔ عمران خان نااہلیوں اور کرپشن کی معافی مانگنے اسلام آباد آرہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن