• news

زرداری کی فضل الرحمن سے ملاقات، ملک کو مسائل سے نکالنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی ناکام کوشش ہے۔ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے عزم کا اظہار کیا کہ اتحادی حکومت مل کر ملک کو مسائل سے نکالے گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے عمران خان بحران کو مزید طوالت دینا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن