• news

گورنر کیلئے بلیغ الرحمن ہی موزوں‘ وزیراعظم  نے دوسری سمری صدر کو ارسال کر دی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی دوسری سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ 7مئی کو وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر  پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے لئے صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا، تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی ارسال کی گئی سمری کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز ہیں۔ نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں، دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر بلیغ الرحمان کو پنجاب کا گورنر بنانے کی سمری صدرِ مملکت عارف علوی کو بھیج دی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے ارسال نئی سمری میں بھی بلیغ الرحمنٰ کو گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے گورنر پنجاب کے لیے بلیغ الرحمن ہی موزوں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن