• news

اٹک کے عوام 25 مئی کو لانگ مارچ میں شرکت کرینگے ، زلفی بخاری 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تحریک انصاف کے رہنماء سید زلفی بخاری نے کہاہیکہ میرے شہراٹک کے عوام 25 مئی کو عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی ورکرز کو نہیں، پوری قوم کو دعوت دے رہا ہوں کہ وہ سب 25 مئی کو اسلام آباد میں پہنچیں ہم کسی صورت ان چوروں کو تسلیم نہیں کریں گے سری نگر ہائی وے پر دن 3 بجے آپ سب حق کے ساتھ کھڑے ہوں اور عمران خان کا ساتھ دیں سب خواتین کو بھی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں،یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے. 

ای پیپر-دی نیشن