• news

عمران خان نے اپنے کارکنان کو انتشار کی کال دی ،  شیری رحمان  

اسلام اباد(خبرنگار)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس عوام میں جانے کیلئے پونے چار سال کی کارکردگی نہیں، مفروضی بیانیہ ہے عمران خان نے اپنے کارکنان کو مارچ کی نہیں انتشار کی کال دی ہے عمران خان کے وزراء کہہ چکے ہیں تحریک انصاف کا لانگ مارچ خونی ہوگاعمران خان اپنی سیاست بچانے کے لئے لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے پیپلز پارٹی نے کراچی سے اسلام آباد تک پر امن عوامی مارچ کیایہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 126 دن اسلام آباد کو یرغمال بنایایہ انتشار کے لئے لانگ مارچ کر رہے عمران خان کہتا ہے مجھے اقتدار میں لائو ورنا میں کنٹینر سیاست کروں گایہ اب اداروں کو 2014 کی طرح بلیک میل کر رہے انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالنے کے مترادف ہے اسیمبلی عمران خان کی مرضی اور مطالبے پر تحلیل نہیں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن