• news

فیروز والہ : ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیاء سے محروم

فیروزوالہ(نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار‘ شہریوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر بہن بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکو گن پوائنٹ پر ثاقب الطاف سے دو لاکھ روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔خانپور نہر کے قریب ڈاکوموٹر سائیکل سوارسہیل سے نقدی موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ منڈیالی کے قریب ڈاکو تنویر سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ جی ٹی روڈ پر رانا ٹاؤن کے قریب  نوسربازوں نے محمد نعیم سے ایک لاکھ روپے رقم لے کر فرار ہو گئے۔ ڈاکووں نے عبدالرزاق کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر زیورات، نقدی لوٹ کر لے گئے۔ نبی پور کے قریب ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی سے نقدی اورموبائل چھین لیا ۔مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ کالا شاہ کاکو کے قریب ڈاکو اشتیاق عاشق سے دو لاکھ 62 ہزار کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن