• news

عمران بازاری زبان استعمال کرنے سے گریز کریں ، عائشہ رجب بلوچ

اسلام اباد(خبرنگار) مسلم لیگ ن کی تاندلیانوالہ سے رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی مریم نواز شریف صاحبہ کیلئے استعمال کی گئی زبان قابل مذمت ہے۔عمران نیازی بازاری زبان استعمال کرنے سے گریز کریں عمران نیازی نے خود کو ایک بار پھر  گھٹیا ثابت کیا ہے اپنے ایک خصوصی بیان میں عائشہ رجب بلوچ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو بد اخلاقی کی لائن پر لگا دیا ہے بدقسمتی سے عمران خان کی اپنی اخلاقی تربیت ہو سکی نہ ہی وہ قوم کو اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں پاکستان کی سیاست میں عمران خان اور تحریک انصاف نے جو گند ڈالا ہے ملکی سیاسی تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی عائشہ رجب نے کہا کہ مریم نواز قوم کی بیٹی ہیں انکے بارے میں نامناسب اور نازیبا الفاظ کا سرعام استعمال نہ صرف قابل مذمت ہے بلکے عمران خان کی گھٹیا سوچ کا بھی واضح ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن