فرانس کے کِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) فرانس کے کِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے، 23 سالہ مباپے نے مزید 3 سال کیلئے پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ سائن کرلیا۔ کلیان مباپے کو نئے معاہدے کے تحت ماہانہ 4 ملین پاونڈز ملیں گے، سالانہ 48 ملین پاونڈ آمدن کیساتھ مباپے سب سے زیادہ آمدن والے فٹبالر بن جائیں گے۔پی ایس جی سے معاہدہ برقرار رکھنے کیلئے مباپے نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی پیشکش ٹھکرائی ہے۔ کلیان مباپے کی پی ایس جی سے ڈیل پر یورپی فٹبال میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، سپینش لیگ لالیگا نے فرانسیسی کلب کیخلاف باضابطہ شکایت کردی۔لالیگا کے مطابق پچھلے دو سال کے دوران خسارہ ظاہر کرنے والا کلب ایک پلیئر کو اتنی رقم کیسے دے سکتا ہے۔لا لیگا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس جی نے فٹبال کی حفاظت کیلئے قائم قوانین کیخلاف ورزی کی ہے۔