فضل الرحمنٰ عمرہ کیلئے سعودی عرب چلے گئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ مولانا فضل الرحمان عمرہ ادا کریں گے‘ جماعتی احباب سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ مفتی ابرار احمد‘ مولانا سعید یوسف بھی مولانا کے ہمراہ گئے ہیں۔ جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان‘ مولانا عطاء الرحمن‘ مولانا اسعد محمود‘ مفتی روزی خان‘ حافظ نصیر مروت‘ طارق بلوچ‘ حاجی قیوم‘ حافظ عبدالاحد اور دیگر نے مولانا کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے رخصت کیا۔