• news

91 ایڈیشنل سیشن   ایک سول جج تبدیل


لاہور+راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے+جنرل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر کے 91  ایڈیشنل سیشن ججوں اور ایک سول جج کے تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے91 ایڈیشنل سیشن ججز اور ایک سول جج کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تبدیل ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججز میں دس خواتین ججز بھی شامل ہیں۔راولپنڈی سے جنرل رپورٹرکے مطابق راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج مظفر نواز کو پیر محل، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نقیب شہزاد کو بورے والا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف کو خان پور تبدیل کر دیا گیا جبکہ لاہور سے ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج نتاشا نسیم سپرا، لاہور سے ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمدسہیل انجم، سیالکوٹ سے ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد صفدر اور ملتان سے سائرہ نورین کو راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن