• news

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دے دی‘ سرکاری سکیم کے تحت 9 لاکھ اخراجات


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2022ء کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن کے ذریعے وزارت مذہبی امور کی سمری پر لی گئی۔ پاکستان کیلئے81 ہزار132 افراد کا حج کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ سرکاری سکیم کے تحت32 ہزار 453 افراد کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ نجی سکیم کے تحت 48 ہزار679  افراد کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر حج اخراجات کا تخمینہ ساڑھے8 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ سرکاری سکیم کے تحت اخراجات کا تخمینہ 9 لاکھ روپے ہو گا، ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی سکیم کے تحت ہارڈ شپ سکیم کے تحت ایک ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کم آمدن ملازمین کیلئے200  افراد کا کوٹہ مختص کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حج سکیم 2022ء کے تحت بلامعاوضہ حج ادائیگی کی کوئی گنجائش نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن