• news

الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا


سلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمشن نے جمعہ کو ممبران کو آرٹیکل 63 اے کے تحت تحریک انصاف کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا تھا۔ ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان پنجاب اسمبلی میں راجہ صغیر، غلام رسول سنگھا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، علیم خان، نذیر چوہان، امین ذوالقرنین، نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار وڑائچ، نذیر احمد، فدا حسین، زہرا بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمی کاردار، اسد علی، اعجاز مسیح، سبطین رضا، محسن کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر اسلم، فیصل حیات شامل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران نے ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد الیکشن کمشن نے پنجاب اسمبلی کی 25 نشستوں کو خالی قرار دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن