عمران نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کو شش کی تو قا نون نمٹے گا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کو خبردار کردیا۔ معیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے کامیاب نہیں ہونے دیں گے وزارت داخلہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جھوٹا ہے جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا وزیر داخلہ نے کہا کہ 2014 ء میں 126 غنڈہ گردی کی گئی،پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے عدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائیں گئیں، قبریں کھودیں گئیں 2014 ء میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق کابینہ جو فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد ہو گا، ملک کو نقصان پہنچانے اور نیچے گرانے میں عمران خان نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو یوم تکبیر ہے، آج پاکستان کی بنیاد ایٹمی قوت ہے، اگر پاکستان اسلامی ایٹمی قوت نہ بنتا تو دشمن ہمیں زیر کر دیتا، 28 مئی کے جلسہ کی تیاری کے لئے آیا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گے۔