• news

عمران سب سے بڑے کرپٹ راجہ ریاض ہزارو  روپے کی کرپشن ہوئی خواجہ  آصف

اسلام آباد (نا مہ نگار) قومی اسمبلی میں انتخابات (ترمیمی) آرڈیننس 2022 پیش کردیا گیا۔ وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے انتخابات (ترمیمی) آرڈیننس 2022 ایوان میں پیش کیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں ہوا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن ترمیمی آرڈیننس2022  ایوان میں پیش کر دیا گیا۔ مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے سرکاری عہدیداروں کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا یہ آرڈیننس 2017 کے انتخابی ایکٹ کے خلاف تھا،  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا کہ عمران خان جیسے کرپٹ کو روکنے کے لیے پورے ہاؤس کو اکھٹا ہونا ہوگا۔ قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ اس ایوان کاشکریہ کہ مجھے اپوزیشن لیڈر منتخب کیا۔ راجا ریاض نے مزید کہا کہ عمران خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کرپٹ نہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان سب سے بڑا لوٹا اور کرپٹ ہے۔  عمران خان دفتر صرف پکنک منانے آتے، وہ11بجے ہیلی کاپٹر سے آتے اور 4بجے اسی سے واپس چلے جاتے۔  عمران خان نے ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا۔ عمران اینڈ کمپنی نے جس طرح 4 سال اس ملک کو لوٹا، ہم نے ہمیشہ اس کے خلاف آواز بلند کی۔ راجا ریاض نے کہا کہ فرح گوگی 4 سال ملک چلاتی رہی، پورا ملک عمران خان اور فرح گوگی نے مل کر لوٹا۔ عمران خان ایک فتنہ ہے، جو خاص لابی کے لیے کام کر رہا ہے، یہ بہت بڑا جھوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اس معاملے کو سختی سے دیکھے، اگر آج یہ نرمی کریں گے تو اس طرح حکومت نہیں چلنی۔ حالات کی خرابی کی ذمہ داری عمران خان اور فرح گوگی کے اوپر ہے ۔جماعت اسلامی رہنما عبدالاکبر چترالی نے  کہا عمران ناکام ہوئے لیکن آپ بھی کامیاب نہیں ہوئے۔ چولستان کو پانی فراہم نہیں کرسکتے تو حکومت کیسے چلے گی، انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے سود کیخلاف فیصلہ دیا اس کو نافذ کریں۔ اس موقع پر جی ڈی اے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مریم نواز صاحبہ کے بارے میں بات کرنے کی مذمت کی گئی لیکن شیریں مزاری کیساتھ ہوئے واقعہ کی بھی مذمت ہونی چاہیے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی ایسا ہم رکاب نہیں جس نے اس ملک کو نہ لوٹا ہو، آج معیشت، گورننس، پالیسیوں اور کرپشن  کے کھنڈرات ہیں، ہزاروں ارب روپے کی کرپشن کی گئی، عمران خان ہر روز نیا بیانیہ تشکیل دیتا ہے، پہلے کہا اللہ کا حکم ہے کہ نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے،پھر کہا کہ نیوٹرل کوئی نہیں ہوتا نیوٹرل توصرف جانور ہوتا ہے، اب اس نے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کے اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے گی،  شائد اس کو یاد نہیں رہتا کہ میں نے 5 دن پہلے کیا کہا تھا۔  خواجہ آصف نے کہا کہ راجہ صاحب کی قیادت میں اپوزیشن کی ہر تنقید کو ویلکم کرینگے،  رکن اسمبلی نزہت پٹھان نے کہا کہ حیسکو ایک موذی مرض بن گیا ہے۔پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ اس سال آسٹریلیا کو ہماری برآمدات 300ملین سے تجاوز کئے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سے آسٹریلیا کو آم کی برآمدات بھی شروع ہو رہی ہیں جس سے آسٹریلیا سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن