• news

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رانا غضنفر علی اب انگلینڈ کی ٹیم میں منتخب

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے سابق ہاکی ٹیم کپتان اولپمپئن رانا غضنفر علی کو انگلینڈ کی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا۔وہ پہلے پاکستانی ہیں جو ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے، ماسٹر کپ ورلڈ ہاکی ایونٹ بارہ اگست سے اکیس اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جارہاہے۔اس میں ارجنٹائن، فرانس، جرمنی ، گھانا،سکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ، اسپین، امریکہ، اٹلی، ملائیشیا، آئرلینڈ، آسٹریلیااور ویلز کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ عارف والا سے تعلق رکھنے والے راناغضنفر علی ایک طویل عرصے سے انگلینڈ میں ہاکی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ان دنوں وہ کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں مصروف گھانا ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ ہیں، رانا غضفنر علی کا کہناہے کہ پاکستان کے بعد انگلینڈ کی طرف سے ہاکی کھلینا ان کے لیے اعزاز ہوگا، کوشش ہوگی کہ بہترین پرفارمنس دے کر انگلینڈ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کروں۔

ای پیپر-دی نیشن