• news

آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی:عمر فاروق ڈار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما وامید وار پی پی 57عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی، عمران نیازی اور پی ٹی آئی سمیت کسی کو اب آئین سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا،ایسا کرنیوالے کو اب سلاخوں کے پیچھے جانا ہوگا، مسلم لیگ ن کی حکومت کسی ملک سے عمران خان کی طرح کسی بھیک کی نہیں بلکہ ٹریڈ کرنے پر یقین رکھتی ہے ،عمران نیازی کی مریم نواز شریف کیلئے استعمال کی گئی زبان قابل مذمت ہے۔عمران نیازی بازاری زبان استعمال کرنے سے گریز کریں عمران نیازی نے خود کو ایک بار پھر گھٹیا ثابت کیا ہے، عمران خان نے قوم کو بد اخلاقی کی لائن پر لگا دیا ہے بدقسمتی سے عمران خان کی اپنی اخلاقی تربیت ہو سکی نہ ہی وہ قوم کو اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں پاکستان کی سیاست میں عمران خان اور تحریک انصاف نے جو گند ڈالا ہے ملکی سیاسی تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی،انہوں نے کہا مریم نواز قوم کی بیٹی ہیں انکے بارے میں نامناسب اور نازیبا الفاظ کا سرعام استعمال نہ صرف قابل مذمت ہے بلکے عمران خان کی گھٹیا سوچ کا بھی واضح ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن