ڈپٹی کنٹرولر امتحانات منیر اکبر خاں اعجاز تاج ‘ ملک نجم کا صفدرآباد‘ خانقاہ ڈوگراں کے امتحانی سنٹر ز کا دورہ
صفدرآباد (نامہ نگار) چیئرمین لاہور بورڈ کی ہدایت پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات منیر اکبر خاں ،اعجاز تاج ،ملک نجم نے صفدرآباد اور خانقاہ ڈوگراں کے امتحانی سنٹر ز کا دورہ کیا ۔سپرنٹنڈنٹ منیر احمد فیصل ،ڈپٹی اصغر بیگ ،پروفیسر آصف گجر نے امتحانی سنٹرز میں انتظامات کے بارے آگاہ کیا ۔ منیر اکبر خان نے کہا کہ شفاف امتحان کے لئے تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے ۔تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144نافذ ہے ۔ منیر فیصل نے کہا کہ بوٹی ما فیا کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ۔