کشمیر کی آزادی کے بغیر تکمیل پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے :حاجی عبدلرزاق
کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی شخصیت حاجی عبدلرزاق انصاری کرمانوالہ سپر سٹور والے نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر تکمیل پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے کیونکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے اور شہ رگ کے بغیر جسم نامکمل ہوتا ہے وہ دن زیادہ دور نہیں جب کشمیر عوام کو حق رائے دہی ملے گا اور کشمیر پاکستان میں شامل ہوگا۔