• news

نظام کی تبدیلی سے ہی ملک میں انقلاب آسکتا ہے:چودھری توصیف

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار )جماعت اسلامی کی مرکزی سیاسی مشاورتی کونسل کے ممبر وٹکٹ ہولڈر این اے 120 و پی پی 138 چودھری توصیف نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی میں ملک و قوم کا نقصان ہورہا ہے نئی حکومت بھی ڈیڑہ ماہ میں کوئی قابل ذکر کام نہیں کرسکی اور ثابت ہوگیا ہے کہ چہروں سے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک میں انقلاب آسکتا ہے جس کیلئے جماعت اسلامی بھرپور کردار ادا کررہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجودتھی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال ملکی نظام کیلئے نہ صرف خطرناک ہے بلکہ اس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہورہا ہے اور ہماری سفارتی ، خارجی ، معاشی پالیسیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں قومی سیاسی قیادت خارجہ محاذ پر مشترکہ مربوط لائحہ عمل مرتب کر کے اسکی یکساں پاسداری کی خاطر کردار ادا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن