پاکستان میں ابھی تک مونکی پوکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،این آئی ایچ
اسلام آباد(خبرنگار)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک مونکی پوکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے مونکی پوکس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں غلط ہیں۔صحت کے حکام کی طرف سے صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے تاہم پاکستان میں ابھی تک مونکی پوکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے