منصور احمد ڈی جی پی آر تعینات‘ سیکرٹری اطلاعات پنجاب کا اضافی چارج بھی تفویض
لاہور (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) تقرری کے منتظر شکیل احمد میاں کو سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ ظہور حسین کو عہدے سے ریلیو کر دیا گیا۔ ظہور حسین کو 31 ویں سینیئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کے بعد محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ایم ڈی پنجاب سیڈز کارپوریشن فضل الرحمٰن کو سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جرنل پبلک ریلیشنز پنجاب ثمن رائے کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس تعینات کر دیا۔ تقرری کے منتظر منصور احمد ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب تعینات جبکہ منصور احمد کو 3 ماہ یا باقاعدہ تعیناتی تک سیکرٹری محکمہ انفارمیشن و کلچر کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر گریڈ 18کے افسر شاہد محمود کو گریڈ 19کا ایکٹنگ چارج تفویض کر دیا گیا ہے۔ اور انہیں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کردیا گیا۔ ادھر آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے دو ایس پیز اور19 ڈی ایس پیز کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ فاروق امجد کو تبادلہ کر کے ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ، ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ ناصر محمود باجوہ کو ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ، ڈی ایس پی اسد اسحاق کو ایس ڈی پی او ڈسکہ سیالکوٹ، ڈی ایس پی عبدالحمید کو ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں گوجرانولہ، ڈی ایس پی سعادت علی کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد، ڈی ایس پی وقار احمد کو ایس ڈی پی او پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی ایس پی عزیز احمد کو ایس ڈی پی او مٹھا ٹوانہ خوشاب، ڈی ایس پی کامران ظہور کو ایس ڈی پی او جوہر آباد خوشاب، ڈی ایس پی آصف ندیم گلزار کو ایس ڈی پی او کامونکی گوجرانولہ، ڈی ایس پی خالد اسلم کو ایس ڈی پی او شاہدرہ لاہور، ڈی ایس پی شاہد حسین کو ایس ڈی پی او سمندری فیصل آباد، ڈی ایس پی ناصر عباس کو ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا، ڈی ایس پی ذوالفقار حسن کو ایس ڈی پی او چناب نگر چنیوٹ، ڈی ایس پی عبدالرحیم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد، ڈی ایس پی عبدالکریم کی خدمت ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد، ڈی ایس پی غلام فرید خان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد، ڈی ایس پی ذوالفقار علی بٹ کو ڈی ایس پی ایس پی یو سکس پنجاب لاہور، ڈی ایس پی ظفر اقبال کو ایس ڈی پی او بصیرپور اوکاڑہ، ڈی ایس پی آصف علی کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد جبکہ ڈی ایس پی انعام الحق کو ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ، ڈی ایس پی ضیاء الحق کو اے آئی جی ساہیوال ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔