• news

پی ٹی آئی سٹیج نہ بنا سکی‘ عمران ہیلی کاپٹر  پر آنے کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں 


اسلام آباد (عزیز علوی) پاکستان تحریک انصاف سرینگر ہائی وے پر اپنے لانگ مارچ کا سٹیج نہ بناسکی۔ چیئرمین عمران خان پشاور سے جس کنٹینر میں حقیقی لانگ مارچ کی قیادت کرتے اسلام آباد کی جانب آئیں گے اسے ہی سٹیج میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے چھاپوں سے جڑواں شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنان تتر بتر ہوگئے اور کوئی رہنما  بھی سٹیج اور سرینگر ہائی وے پر اس جگہ کا دورہ نہ کرسکا جہاں عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء  سے ان کے ساتھ ملنے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام آباد پہنچنے میں راستے کی رکاوٹیں عبور کرنے میں مشکلات پر عمران خان پشاور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچنے کا بھی آپشن لے سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن