امریکہ پاکستا نیوں کو ویزاکیلئے بعض کیٹگریز میں انٹرو یو کی شرط ختم کر دی
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں امریکی مشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اور امریکی قونصل خانہ کراچی میں بعض مخصوص درخواستگزاروں کیلئے انٹرویو کی شرط سے استثنیٰ کی اہلیت میں توسیع کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطا بق ان درخواستگزاروں میں ایف (سٹوڈنٹ) ویزا، تعلیمی پروگراموں میں جے (ایکسچینج وزیٹر) ویزا، ایچ (عارضی ورکر) ویزا اور نان بلینکٹ ایل (انٹرا کمپنی ٹرانسفری) ویزا شامل ہیں۔ وہ پاکستانی جن کے پاس ماضی میں امریکہ کا ویزا موجود تھا وہ اس پروگرام سے مستفید ہونے کے اہل ہیں۔ مذکورہ بالا درجہ بندیوں میں انٹرویو کی شرط ختم کرنے کی اہلیت میں توسیع سے بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں گی اور اہلیت پر پورا اترنے والے پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستیں بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی۔ تاہم امریکی قانون کے تقاضوں کے تحت، ویزا کی اہلیت کے حامل بعض افراد کو اپنی درخواستیں جمع کرانے کے بعد بھی امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔