پولیس چھاپے غیر قانونی ،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ، ارقم خاں
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)حکومت تحریک انصاف عمران خاں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی رات بھر پولیس کے شریف شہریوں کے گھروں میں غیر قانونی چھاپے چادر چار دیواری کی دھجیاں اڑا دیں ۔درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے کر نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا۔ ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ضلع گوجرانولہ کے صدر سابقہ ایم پی اے میاں محمد ارقم خاں ، چوہدری عمیر پرویز ورک ضلعی نائب صدر، رانا بلال اعجاز نائب صدر پنجاب نے مشترکہ بیان میں بتایا انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے پاکستان کے غیور عوام اب جاگ چکے اور عمران خاں کے ساتھ کھڑے ہیں لانگ مارچ میں گوجرانولہ کی شمولیت کرکے ثابت کردیں گوجرانولہ اب تحریک انصاف کا گڑھ ہے حکومت کی جانب سے راستوں کو بلاک کرنے کے لیے کی دیواروں کو اکھاڑ پھینکیںگے اپنے قائد کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔