• news

یوکرائنی عدالت سے روسی فوجی کو عمر قید 20ملک کیف کو مزید اسلحہ دینگے امریکی وزیر دفا ع

واشنگٹن (آئی این پی+ این این آئی) امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے کہا ہے کہ 20 ممالک یوکرائن کو مزید اسلحہ فراہم کریں گے۔ لائیڈ آسٹن اور امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارک میلی نے 47 ممالک سے وابستہ دفاعی حکام اور یوکرائنی دفاعی رابطہ گروپ کے ویژول اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے بعد وزیر دفاع آسٹن نے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا، جس میں آسٹریا‘ بوسنیا‘ کوسوو‘ کولومبیا اور آئر لینڈ نے بھی شرکت کی۔ یوکرائنی عدالت نے ایک روسی فوجی کو عمر قید کی سزا  سنا دی ہے۔ اکیس سالہ وادم ایس نامی فوجی پر الزام تھا کہ اس نے شمال مشرقی سومی نامے خطے میں ایک باسٹھ سالہ یوکرائنی مرد کوسر میں گولی  مار کر ہلاک کیا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ میں ماسکوکے مشن میں تعینات ایک روسی سفارتکار نے یوکرائن کے خلاف کریملن کی جنگ پر احتجاجاً استعفا دے دیا ہے اور صدر ولادی میر پیوٹن کی شروع کردہ جارحانہ جنگ کی مذمت کی ہے۔ روس نے یوکرائن کے مشرقی ڈونبا میں خطے میں لوہانسک پر بمباری اور حملے تیز کر دیئے۔ لوہانسک کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے  پورے خطے  پر قبضہ کرنے کے مقصد سے مزید ہزاروں فوجی طلب کر لئے ہیں اور شہریوں کیلئے انخلاء کا وقت اب گزر چکا ہے۔ یوکرائن پر روسی حملے کو شروع ہوئے اب چوتھا ماہ شروع ہو گیا ہے۔
یوکرائن 


 

ای پیپر-دی نیشن